اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 656 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 19 ہزار 611 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 656 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
COVID-19 Statistics 01 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 19,611
Positive Cases: 656
Positivity %: 3.35%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 161— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 1, 2022
ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3.35 فیصد رہی جبکہ کورونا کے شکار 171 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔