اسلام آباد: :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے انتہائی اہم ہے، تمام افغانوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ حفاظت بھی انتہائی اہم ہے۔
ہالینڈ کے ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ افغان عوام کےحقوق کا تحفظ انتہائی اہم ہے،موجودہ صورتحال میں مذاکرات سے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ فغانستان کے معاملے پر پاکستان خطے میں پیشرفت کوقریب سےدیکھ رہاہے، پاکستان علاقائی،عالمی شراکت داروں سے رابطےمیں ہے۔ افغان عوام کےحقوق کا تحفظ انتہائی اہم ہے، جامع،سیاسی، تصفیہ ہی افغانستان میں آگےبڑھنےکا راستہ ہے، افغانستان میں امن کے لئے پاکستان علاقائی،عالمی شراکت داروں سےرابطےمیں ہے۔
اس موقع پر ہالینڈ کے ہم منصب نے پاکستان کی جانب سے انخلا کی کوششوں کو سراہا، ہالینڈ کے وزیراعظم نے پاکستان کی فراہم کی گئی مدد اورسہولت پر شکریہ بھی اداکیا،دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔