پاکستان میں کووڈ کے مثبت آنے کی شرح میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں وائرس میں مبتلا مزید 8 افراد انتقال کرگئے۔
COVID-19 Statistics 28 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 20,843
Positive Cases: 761
Positivity %: 3.65%
Deaths: 08
Patients on Critical Care: 170— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 28, 2022
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 843 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 761 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ کے مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد رہی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق اب بھی 170 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔