ٹیسٹ رینکنگ،پاکستان کےبابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اورعبداللہ شفیق کی ترقی

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور عبداللہ شفیق کی ترقی ہوئی۔

ٹیسٹ رینکنگ میں بیٹرز کی فہرست میں بابراعظم چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ وہ دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جو تینوں طرز کی کرکٹ کی موجودہ رینکنگ میں ٹاپ تھری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

اوپنرعبداللہ شفیق 23 درجہ ترقی پا کر 16ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ محمد رضوان 20 ویں نمبر پر ہیں۔ اظہر علی 18 ویں سے 24 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ عابد علی 30 ویں اور فواد عالم 45 ویں نمبر پر ہیں۔

بالرز کی رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ وہ اس سے قبل چوتھی پوزیشن پر موجود تھے۔ حسن علی کا 13واں نمبر ہے۔ اس سے قبل ان کا 14 واں نمبر تھا۔ محمد عباس 18 ویں سے 19 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ یاسر شاہ 33 ویں سے 32 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ نعمان علی 62 ویں نمبر ہر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں