پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 ہزار 389 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 582 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی۔
COVID-19 Statistics 25 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 19,389
Positive Cases: 582
Positivity %: 3.00%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 178— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 25, 2022
این آئی ایچ کے مطابق ملک میں گزشتہ روز کورونا کے 2 مریض انتقال کرگئے جب کہ 178 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔