پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ قوم کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو بے عزت کرنےوالےکسی معافی کے محتاج نہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ لاہور گریٹر اقبال پارک میں خاتون کے ساتھ دست درازی کا واقعہ انتہائی افسوس و شرمناک ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ عورت کسی بھی معاشرے کو تشکیل و مضبوط کرنے میں اہم کردار ثابت ہوتی ہے، قوم کی ماؤں بہنوں بیٹیوں کو بےعزت کرنےوالےکسی معافی کے محتاج نہیں۔
لاہور گریٹر اقبال پارک میں خاتون کے ساتھ دست درازی کا واقعہ انتہائی افسوس و شرمناک ہےعورت کسی بھی معاشرے کو تشکیل و مضبوط کرنے میں اہم کردار ثابت ہوتی ہےقوم کی ماؤں بہنوں بیٹیوں کو بیعزت کرنےوالےکسی مافی کے محتاج نہیں پنجاب حکومت واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے
— Khurrum Sher Zaman NA-241 (@KhurumSherZaman) August 18, 2021
پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے