سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1550 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 42 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1329 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 22 ہزار 85 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1550 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 42 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1329 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 22 ہزار 85 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 6 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1715 ڈالر پر آگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں