امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تین سالوں میں نئے پاکستان کی تعمیر کی بنیاد بھی نہ رکھ سکی۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امام حسین ؓ اور انؓ کے ساتھیوں نے کربلا میں عظیم مقصد کے لیے قربانی دی، امام حسین ؓ نے شخصی آمریت کے خلاف جہاد کیا ۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مینار پاکستان پر قوم کی ایک بیٹی کے ساتھ پیش آنے والا سانحہ انتہائی قابل مذمت ہے ، حکومت ملزمان کی فوری شناخت کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے ۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حالات جوں کے توں ہیں اور دعوے آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں ، آنے والے دنوں میں خارجہ اور داخلہ محاذوں پر پاکستان کی ذمہ داریاں بڑھیں گی ۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ طالبان نے فتح کے بعد جس تحمل اور برد باری کا مظاہرہ کیا ، قابل ستائش ہے