مالدیپ: قومی تن سازایشین باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں جوہردکھائیں گے

چوون ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستانی باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا 12 رکنی قومی دستہ مالدیپ پہنچ گیا۔

ڈپٹی ہیڈ آف پاکستان ہائی کمیشن مالدیپ ذوالقرنین احمد نے پاکستانی دستے کا استقبال کیا۔

ایشین چیمپئن شپ میں 30 سے زائد ممالک کے باڈی بلڈرز حصہ لیں گے۔ ایونٹ میں 5 سو سے زائد تن ساز اپنی مہارت دکھائیں گے۔

قومی تن سازفضل الہی ماسٹر کلاس 40 پلس، ایشین چیمپئن شپ اورسپرہیوی ویٹ 100 کے جی میڈلز کیلیے مقابلہ کریں گے۔

پاکستانی باڈی بلڈرز شہزاد قریشی ماسٹرکلاس 40 ،ایشین چیمپئن کیلیے اپنا جوش دکھائیں گے۔

ارسلان بیگ اور مدثر خان ماڈل فزیک مقابلوں میں ان ایکشن ہوں گے۔

قومی تن ساز عمرشہزاد جونئیر باڈی بلڈنگ کیٹیگری میں شامل ہین۔

سیکریٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سہیل انور اور ماریہ نعمان بطور جج ایونٹ میں فرائض انجام دیں گے۔

ارمغان مقیم ٹیم منیجراور ٹیسٹ جج کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ایشین باڈی بلڈر چیمپیئن شپ 15 سے 21 جولائی تک مالدیپ میں جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں