خام تیل کی قیمت مزید گر کر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 97 ڈالر 33 سینٹس فی بیرول پر آگئی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہو گیا اور خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 97 ڈالر 33 سینٹس فی بیرل ہو گئی ہے، جب کہ 28 فروری 2022 کو خام تیل کی قیمت97.97 ڈالر فی بیرل تھی۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں ایک ماہ کے دوران خام تیل 25 ڈالر فی بیرل سستا ہوا ہے، اور پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم و خزانہ سے طلب کی تھی، اور گزشتہ روز وزارت پیٹرولیم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی گئی تھی۔

آج وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے صحافیوں سے غیررسمی بات کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول سستا کرنے کی سمری وزارت کو موصول ہوگئی ہے اور پٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی ہونگی، 15 تاریخ کا انتظار نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں