فلم لندن نہیں جاؤں گا نے قائد اعظم زندہ باد کو پیچے چھوڑ دیا

عید الاضحیٰ پر ریلیز کی گئی تین پاکستانی فلموں لندن نہیں جاؤں گا، قائد اعظم زندہ باد اور لفنگے کی کمائی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم کمائی میں ہمایوں سعید کی فلم نے فہد مصطفیٰ کی فلم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تینوں پاکستانی فلموں کو عید کے روز 10 جولائی کو ہالی ووڈ فلم تھور: لو اینڈ تھنڈر کے ساتھ پیش کیا گیا تھا، علاوہ ازیں دیگر فلمیں بھی سینماؤں میں پیش کی جا رہی تھیں۔

باکس آفس ڈیٹیل کے مطابق ہالی ووڈ فلم تھور نے پاکستان میں پانچ دنوں کے دوران 6.3 کروڑ کا بزنس کیا ہے ۔

پہلے ہی خیال کیا جا رہا تھا کہ اس بار پاکستانی فلمیں زیادہ کمائی کریں گی، تاہم زیادہ تر لوگوں کا خیال تھا کہ فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ‘قائد اعظم زندہ باد’ کمائی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیں گی تاہم ایسا نہیں ہوا۔

پاکستان میں باکس آفس کے حوالے سے اطلاعات فراہم کرنے والے زرائع کے مطابق فلم لندن نہیں جاوں گا نے عید کے 3 دنوں کے دوران پاکستان میں 7.5 کروڑ جبکہ دنیا بھر میں 17.5 کروڑ کمانے میں کامیاب رہی ۔

اس کے مقابلے میں فلم قائد اعظم زندہ باد نے عید کے تین دنوں میں 5.05 کروڑ کمائے جبکہ تیسری پاکستانی فلم لفنگے نے تین دنوں میں 1.04 کروڑ کمائے ۔

پاکستان میں بارشوں کی وجہ سے فلموں کی کمائی متاثر ہوئی، پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں عید کے دوسرے روز شدید بارشیں ہونے کی وجہ سے شائقین گھروں تک محدود رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں