ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں یکدم 1500 روپے اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے سے 1 لاکھ 42 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونےکی قیمت 1286 روپے اضافے سے 1 لاکھ 22 ہزار 514 روپے ہوگئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 1803 ڈالر فی اونس ہے۔