سعودی عرب کا عوام کے لیے بڑا ریلیف

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب میں مہنگائی کے ستائے شہریوں کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلئے 20 ارب ریال کی منظوری دی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ رقم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر منظور کی گئی، رقم کا نصف حصہ سوشل انشورنس اور سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام میں جائے گا۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2 ارب ریال 2022 کے دوران سماجی کفالت کے مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے، سماجی کفالت کے مستحقین کو یہ زر اعانت صرف ایک بار دیا جائے گا۔

سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام میں نئے اندراج کی بھی منظوری دی گئی ہے، 8 ارب ریال رواں مالی سال کے آخر تک سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام کے صارفین کو اضافی مالی مدد کے طور پر تقسیم کیے جائیں گے۔

مویشیوں کی افزائش کرنے والے چھوٹے سرمایہ کاروں میں 408 ملین ریال بطور اعانت تقسیم کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں