مشہورِ زمانہ امریکی فلم سیریز ’پائریٹس آف کیریبیئن‘ کے کردار جیک اسپیرو (جانی ڈیپ) کے بھیس میں ایک شخص بھیک مانگنے لگا۔
یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جبکہ بھیک مانگنے والے کو لوگ جانی ڈیٹ (Johnny Debt) کہہ کر مخاطب کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/javroar/status/1543282389929132032?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1543282389929132032%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1107421
یہ ویڈیو اس وقت پہلی مرتبہ منظر عام پر آئی تھی جب جانی اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کے لیے عدالتی کارروائیوں میں مصروف تھے، تاہم ایک مرتبہ پھر یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ہوبہو جیک اسپیرو بن کر سڑکوں پر بھیک مانگنے نکل پڑا ہے۔
کار سوار نے اس گداگر کی ویڈیو بنائی، جس میں یہ شخص جیک اسپیرو کی طرح چلتا ہوا کار کے قریب آتا ہے اور اپنی کھلونا بندوق دکھا کر راہ زنی کی واردات کی طرح پیسے مانگتا ہے، جس کے لیے وہ اپنا ہیٹ پیش کرتا ہے اور پیسے لے کر جیک اسپیرو کی طرح مسکراتا ہوا چلا جاتا ہے۔
اس پوسٹ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے تبصروں سے پیچھے نہ رہے اور اس کی اس اداکاری کو بہترین پرفارمنس قرار دے دیا۔
ایک نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ میں بھکاری کی اس کوشش پر اسے 100 ڈالر دے دیتا۔
یہ ویڈیو کس ملک کی ہے یہ تو واضح نہیں ہوسکا، لیکن سوشل میڈیا پر اسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔