ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے مقرر کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مقرر کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا۔

ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے مقرر کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کیا، مالی سال 2022-2021 کے دوران 6129 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا۔

گزشتہ ماہ ایف بی آر نے763 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 580 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی تھیں۔

اعلامیے کے مطابق جون کی ٹیکس وصولیاں پچھلے سال کی نسبت 32 فیصد زیادہ ہیں، جون 2022 میں ٹیکس دہندگان کو 39 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 27 ارب روپے کے ریفنڈزجاری کئے گئے تھے، جون کے ٹیکس ریفنڈز پچھلے سال کی نسبت 44 فیصد زیادہ ہیں۔

ایف بی آر کے ماتحت ادارے ایل ٹی یو کراچی کی ٹیکس وصولیاں بھی مقررہ ہدف سے تجاوز کرگئیں۔

رواں مالی سال میں ایل ٹی یو کراچی کی ٹیکس وصولیاں 1595 ارب روپے سے تجاوز کرگئیں جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو 6 ہزار 100 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں