سوات: خوبصورت سیاحتی مقام مالم جبہ میں میراتھن ریس کا رنگین میلے میں خواتین سمیت 150 کھلاڑیوں نے اپنے کرتب دکھائے۔
سوات کے پُرفضا مقام مالم جبہ میں نیشنل میر اتھن کا میدان سجایا گیا، جہاں ریس میں ملک بھر کے 150 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں خواتین بھی شامل تھیں۔
خواتین کی 10 کلومیٹر میراتھن ریس میں نازیہ نے پہلی اور ثمرین نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
اس کے علاوہ مردوں کی کیٹگری میں انعام نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔
میراتھن ریس کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد مالم جبہ میں موجود تھی۔
تاہم میراتھن کا مقصد کھلاڑیوں کو خوبصورت علاقے میں ریس کے مواقع فراہم کرنا تھا۔