پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور فلم ساز جمشید ظفر انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں ادا کی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق جمشید ظفر کے بیٹے نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے والد کے انتقال کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کے والد ایک بہتر جگہ پر چلے گئے ہیں۔
مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ رات دس بجے گارڈن ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔