ملک کے کئی شہروں میں 9ویں محرم الحرام کے ماتمی مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پزیر ہوگئے ہیں۔
ڈیرہ اسماعل خان میں 9ویں محرم الحرام کا ماتمی مرکزی جلوس مسجد یا علی پر اختتام پذیر ہو گیا ہے،جلوس صبح 8 بجے مرکزی امام بارگاہ بموں شاہ سے برآمد ہوا تھا۔
گلگت میں نو محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس محلہ قاسم پورہ سے برآمد ہوا، جلوس مقررہ راستے سے ہوتا ہوا مرکزی امامیہ جامع مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔
دوسری جانب ہنگو میں بھی 9 محرم الحرام کے ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پزیر ہوگئے۔
ملتان میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہو گیا ہے۔
سندھ کے شہر روہڑی میں 500 سالہ قدیمی تعزیہ کا جلوس پہلے مرحلے میں منڈو کھبڑ کے مقام پر اختتام پزیر ہوا، یہاں نماز ظہرین کے بعد جلوس میدان کربلا کے لیے گامزن ہے۔
شہر حیدرآباد میں مرکزی جلوس امام بارگاہ چہاردہ معصومی سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے اسی مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔
گھوٹکی میں بھی 9محرم الحرام کا جلوس اپنے مقررہ راستے پر گامزن ہے۔
گوجرانوالہ میں امام بارگاہ جاگیر علی اکبر سے برآمد ہونے والا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس اسی مقام پر اختتام پذیر ہوگا، جلوس کے راستوں پر دودھ اور پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں۔
شورکوٹ، منڈی بہاول الدین اور اوچ میں بھی جلوس اپنے راستوں پر گامزن ہیں۔
جلوسوں کے راستوں میں ٹھنڈے مشروبات کی سبیلیں لگائی گئی ہیں۔