این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر ميں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 309 نئے کسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 15.85 تک جا پہنچی ہے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق 24 گھنٹے ميں ملک بھر میں کرونا سے کسی فرد کا انتقال نہيں ہوا ہے، جب کہ ملک بھر ميں کرونا کے نئے مريضوں کی شرح 2.22 فيصد ريکارڈ کی گئی ہے۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13ہزار 194 افراد کے ٹيسٹ کيے گئے ہیں، جب کہ 80 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این آئی ایچ حکام کے مطابق سندھ میں کرونا مثبت کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جہاں مجموعی طور پر شرح 6.10 فیصد رہی ہے، جب کہ کراچی میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 15.85 فی صد ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی اور حیدر آباد میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے زیادہ شرح والے شہروں میں کمشنرز کو کرونا ایس او پیز پر فوری طور پر عمل کرانے کی ہدایت دی گئی ہیں۔
COVID-19 Statistics 24 June 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,941
Positive Cases: 309
Positivity %: 2.22%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 80— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 24, 2022
دوسری جانب پنجاب میں کرونا کی مثبت شرح بڑھنے لگی ہے ، جہاں جمعرات 23 جون کو کرونا کی مثبت شرح 0.8 سے بڑھ کر 1 فیصد تک جاپہنچی ۔ لاہور میں کرونا کی شرح 1.9 فیصد رہی۔
میر پور آزاد کشمیر میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 2.38 فی صد ریکارڈ۔ اسلام آباد میں کرونا کیسز کی شرح 1.63 فی صد ریکارڈ۔ مردان میں کرونا کیسز کی شرح 4.76 فی صد ریکارڈ۔ لاہور میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 2.38 فی صد ریکارڈ۔ پشاور میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 2.24 فی صد ریکارڈ۔ گلگت میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 1.42 فی صد۔ راول پنڈی میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 1.52 فی صد۔
طبی ماہرین کے مطابق شہری کرونا کی دونوں ڈوز لگوائیں، جنہوں نے دونوں ڈوز لگوائیں وہ بوسٹر لگوائیں، بوسٹر ڈوز بھی لگائے اگر 6 ماہ سے زائد ہوگیا ہے تو ایک اور بوسٹر ڈوز لگوائیں اور بزرگ شہری اور ایسے افراد جو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں وہ فورا ویکسین لگوائیں۔