کراچی: ملک کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ملازمین کو ہفتے میں دو دن گھروں سے کام کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین ہفتے میں دو دن گھروں سے کام کریں اور ورچوئل میٹنگز کو فوقیت دیں۔
اس ضمن میں اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ اس کا بنیادی مقصد توانائی کی بچت کو یقینی بنانا اور بجلی کے استعمال کو کم سے کم کرنا ہے۔
1/3 To save on energy bill #SBP introduces following measures with immediate effect:
-Twice a week work from home facility for employees
-Maximize use of virtual meetings, cutting down on official condiments
-Car pooling incentives
-Rationalize use of ACs
-Minimize late sittings— SBP (@StateBank_Pak) June 23, 2022
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں ملک کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ ملازمین کو کار پولنگ کے عوض فوائد دیے جائیں گے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ دفاتر میں ایئرکنڈیشنر کا استعمال کم کیا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک نے فرنیچر سمیت دیگر اشیا کی خریداری بھی فی الوقت معطل کردی ہے جب کہ افسران کے اندرون ملک سفر کو بھی محدود کیا جا رہا ہے۔
3/3 These measures are intended to help with the energy bill while not compromising work. We encourage the banking industry and other stakeholders to save energy as much as possible. [https://t.co/4iNiLElWBf]
— SBP (@StateBank_Pak) June 23, 2022
مرکزی بینک کے مطابق ہم بینکنگ انڈسٹری سمیت دیگر اسٹیک ہولڈزر کی بھی اس حوالے سے حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ توانائی کی بچت کی جا سکے۔