افغانستان میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 130 ہو گئی

افغانستان میں گزشتہ رات 6 شدت کے زلزلے میں 130 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے.

رپورٹ کے مطابق زیادہ نقصان صوبہ پکتیکا میں ہوا جہاں 100 افراد ہلاک اور 250 زخمی ہوئے، صوبہ ننگرہار ور کھوسٹ میں بھی زلزلے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں، ریسکیو حکام کی ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، صوبہ پکتیکا میں زلزلے میں کئی مکانات تباہ ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں