سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے ان کی قبر کشائی کے عدالتی حکم پر رد عمل کا اظہار کیاہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں طوبیٰ انور نے کہا کہ اگر حکام نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرواناہی تھا تو ان کے انتقال کے دن ہی ایسا کرنا بہتر ہوتا۔
معاملات کا بہترین انتظام کرنے والا ہے۔ اللہ پاک مرحوم اور لواحقین کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ 2/2
— Syeda Tuba Anwar (@syedatubaanwar) June 20, 2022
انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کے انتقال کے ایک ہفتے سے زیادہ کے بعد قبر کشائی پوسٹ مارٹم کے لیے کرنا لواحقین کے لیےانتہائی تکلیف دہ ہے تاہم مجھے اللہ کی مر ضی پربھروسہ ہے۔
سابقہ اہلیہ نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے کہ اللہ پاک ہمارے معاملات کا بہترین انتظام کرنے والا ہے، اللہ پاک مرحوم اور لواحقین کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔
خیال رہےکہ ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت 9 جون کو اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔
عامر لیاقت نے دوسری شادی کی تصدیق دسمبر 2018 میں کی تھی، ان کی دوسری شادی طوبیٰ انور سے ہوئی لیکن یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور طوبیٰ نے بھی فروری 2022 میں عامر لیاقت سے علیحدگی کی تصدیق کر دی تھی۔