افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کاربم دھماکے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
کابل کے کمانڈر کے ترجمان خالد زدران نے کہا کہ دھماکہ شہر کے شمال میں ایک محلے میں ہوا، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکے کا ہدف کون تھا۔
یہ حملہ ہفتے کے روز کابل میں سکھوں کے گوردوارے پر حملے کے ایک روز بعد ہوا جس میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے، داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
اس سے ایک روز قبل جمعہ کو شمالی شہر قندوز میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔ یہ افغانستان میں تین دنوں میں لگاتار تیسرا حملہ ہے۔
طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اگست میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک کو محفوظ کر لیا ہے، لیکن بہت سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کے تشدد کا خطرہ بدستور موجود ہے اور حالیہ مہینوں میں کئی مہلک حملے ہو چکے ہیں۔