طارق عزیز کو مداحوں سے بچھڑے 2 سال ہوگئے

ڈرامہ نویس ،نیوز کاسٹر اور شاعرطارق عزیز کو مداحوں سے بچھڑے 2 سال ہو گئے۔

طارق عزیز 28 اپریل 1936 کو بھارتی پنجاب جالندھر میں پیدا ہوئے،وہ ہجرت کے بعد پاکستان آئے اور اہلخانہ کے ہمراہ ساہیوال میں سکونت اختیار کی۔انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا اور جب 1964 میں پاکستان ٹیلی ویژن کا قیام عمل میں آیا تو وہ پی ٹی وی کے پہلے مرد اناؤنسر تھے۔

1975 میں شروع کیے جانے والے اسٹیج شو نیلام گھر نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا.یہ پروگرام چار دہائیوں تک جاری رہا۔طارق عزیز کا ڈائیلاگ دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام انکی پہچان بن گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں