پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار علی ظفر نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے نمل نالج سٹی کے لیے 1.3 ملین ڈالر کا فنڈ اکٹھا کرلیا ہے۔
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر چند تصاویر شیئر کی ہیں۔
گلوکار کی جا نب سے شئیر کی جانے والی تصاویر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے منعقد کی گئی تقریب کی ہیں۔
Our #rockstar @AliZafarsays raised $1.3 Million for @Namaledu scholarship fundraiser in #Huston
Massive #respect for you AZ 👏🏻 💐
.#alizafar #singer #pakistan #music #musician #trending #TrendingNow pic.twitter.com/PI4Y6HWLt2— Afra Alam (@azianAfra_Alam) June 14, 2022
علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ خدا کے فضل سے، پاکستان کے پہلے نالج سٹی کے لیے جس کی بنیاد عمران خان نے رکھی ہے، صرف ہیوسٹن سے 1.3 ملین ڈالر جمع کرنے میں ہم کامیاب ہوگئے ہیں۔
With the grace of God, we were able to collect an unprecedented $1.3 million from Houston alone for Pakistan’s first knowledge city @Namaledu envisioned by @ImranKhanPTI. 60% of students will get free top quality higher education here. This is for Pakistan. Let’s all contribute. https://t.co/g9ilwaTkGg pic.twitter.com/1GBAz2vleQ
— Ali Zafar (@AliZafarsays) June 15, 2022
اُنہوں نے لکھا کہ یہاں 60 فیصد طلبہ مفت میں اعلیٰ معیار کی اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔
واضح رہے کہ گلوکارعلی ظفر نے اس کارِ خیر میں مداحوں سے بھی اپنا حصّہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔