انٹربینک مارکیٹ،ڈالر تاریخ میں پہلی بار 205 روپے کا ہوگیا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ میں پہلی بار 205 روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی ۔ منگل کو دن ساڑھے 10 بجے انٹر بینک میں ڈالر1 روپے 64 پیسے مہنگا ہوکر 205 روپے پچاس پیسے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔ دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1.30 پیسےمہنگا ہوکربند ہوا اور 205.16 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر پہلی بار 206 روپے سے تجاوز کرگیا۔ موجودہ حکومت کے صرف 3 ماہ میں ڈالر 23 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں