ڈالر 204 روپے کی سطح عبور کر گیا

ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تیزی سے اپنی قدر کھونے لگا جبکہ بجٹ کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ روپے مہنگا ہوا اور قیمت 204 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری طرف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپ ر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر ایک روپیہ 51 پیسے کا اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 202 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 203 روپے 86 پیسے ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں