امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب کے دورے سے متعلق اہم بیان میں کہا کہ انہوں نے سعودی عرب کے دورے کے بارے میں “ابھی تک” کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق جو بائیڈن کا کہناتھا کہ “سعودی عرب کے دورے میں ایک ایجنڈا شامل ہوگا، جس میں توانائی پر بات کرنے سے زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی”۔
خیال رہے کہ رائٹرز کے مطابق بھی امریکی صدر جو بائیڈن نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کا سفر کریں گے یا نہیں۔
دریں اثنا امریکی صدر نے کہا کہ “سعودی عرب کے وعدوں کا توانائی سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ سعودی عرب میں ہونے والی ایک بڑی میٹنگ ہوگی”۔
انہوں نے کہا کہ “اس کا تعلق اسرائیلیوں کے لیے قومی سلامتی سے ہے، میرے پاس ایک پروگرام ہے، جس کو توانائی کے ساتھ کرنے سے کہیں زیادہ بڑے مسائل سے ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کے اور سعودی کے عرب کے مشرقی وسطی میں دوستانہ تعلقات ہیں جبکہ کبھی کبھی ان میں روکاٹیں حائل ہوجاتی ہیں۔