نصیرالدین شاہ کا بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر شدید ردعمل

ممبئی: بھارت کے مشہور اداکار نصیرالدین شاہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے ترجمان کے گستاخانہ بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارنصیرالدین شاہ نے بی جے پی ترجمان کےگستاخانہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ حکومت نے واقعے پر بہت کم اور تاخیر سے کارروائی کی، بھارت میں امن اوراتحاد کی بات کرنے پر جیل بھیج دیا جاتا ہے جبکہ نسل کشی کی بات پر صرف تھپڑ مارا جاتا ہے۔

نصیرالدین شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی آگے بڑھیں اور اس زہر کو روکیں، اس وقت مودی کی جانب سے اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ ممبئی سمیت دہلی میں بھی گستاخانہ بیان پربی جے پی کے ترجمان کیخلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں