ملتان ون ڈے ، شدید گرمی کی وجہ سے علیم ڈار کی طبیعت بگڑ گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میچ میں شدید گرمی کی وجہ سے فیلڈ پر موجود امپائر علیم ڈار کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

علیم ڈار ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہونے کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ علیم ڈار کی جگہ فصیل آفریدی نے امپائر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں