اسٹیٹ بینک آف پاکستان اوروفاقی وزارت خزانہ نے فارن کرنسی اکاؤنٹس، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور بینک لاکرز پر پابندیوں سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک اور وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فارن کرنسی اکاؤنٹس، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور بینک لاکرز سے متعلق سوشل میڈیا پر موجود بے بنیاد مواد کی تردید کرتے ہیں۔
جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی جارہی ہے، زرمبادلہ اکاؤنٹس اور فارن کرنسی اکاؤنٹس پروٹیکشن آرڈیننس 2001 کے تحت محفوظ ہیں۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پیٹرول سبسڈی کے مشکل فیصلے سے آئی ایم ایف معاہدے کی راہ ہموار ہوگی، آئی ایم ایف کی قسط جاری ہوگی، مختلف اداروں اور دوست ممالک سے مالی مدد بھی ملے گی۔