محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات سے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 19 اگست کی رات سےملک کے بالائی علاقوں میں مون سون ہوائیں شدت سے داخل ہونے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 19 اگست سے 21 اگست کے دوران کشمیر، اسلام آباد، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاء الدین، گوجرانوالہ، حافظ آباد، اوکاڑہ میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے 19 اگست سے 21 اگست تک بھکر، لیہ، ساہیوال، بہاولنگر، شانگلہ، چترال، پشاور، کوہاٹ، ٹانک، کرک، دیر، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اورگلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
اس کے علاوہ 20 اگست کی شام سے 21 اگست کے دوران ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور راولپنڈی، لاہور، اوکاڑہ، قصور اور فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔