ریاض میں خواتین کے عِبایَا فیشن شو کا انعقاد

سعودی دارالحکومت ریاض میں خواتین کے عِبایَا فیشن شو کا انعقاد کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے لے مطابق معروف ڈیزائنر صائمہ عزیز کے ڈیزائن کردہ نت نئے ماڈرن عبایا کے حوالے سے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس فیشن شو میں سعودی روایتی عبایا کے ساتھ ساتھ ماڈرن ڈیزائن کے عبایا کو بھی ریمپ پر پیش کیا گیا۔

اس عبایا فیشن شو کو دیکھنے کے لیے سعودی خواتین کے علاوہ دیگر ممالک کی خواتین نے بھی شرکت کی۔

مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی سعودی اور دیگر ممالک کی خواتین نے عبایا پہن کر ریمپ پر واک کی۔

اس عبایا فیشن شو کے حوالے سے خواتین کا کہنا تھا کہ جدید دور میں ملبوسات میں نت نئے ڈیزائن کے ساتھ عبایا کو بھی بہت خوبصورت اور ماڈرن بنایا گیا ہے اور یہ عبایا خواتین بہت پسند کریں گی۔

اس موقع پر ڈِیزائنر صائمہ عزیز کا کہنا تھا کہ اس فیشن شو کا انعقاد خواتین میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کے حوالے سے ہے اور ساتھ ساتھ میری کوشش ہے کہ پاکستانی کلچر کو سعودی کلچر کے ساتھ ملایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں