ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی 19 اگست کو ریٹائرڈ ہورہی ہیں، وہ 33 سال تک جناح اسپتال سے منسلک رہیں۔
ڈاکٹر سیمی جمالی کا جناح اسپتال کے ساتھ 33 سالہ طویل سفر اختتام کو پہنچ گیا، وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی کی سربراہ بھی تھیں۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے سترہ اگست کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال 19 اگست کو ریٹائرڈ ہورہی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر طارق محمود نئے ڈائریکٹر کی تعیناتی تک اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر امور سرانجام دیں گے۔
ڈاکٹر سیمی جمالی کو صحت کے شعبے میں ان کی خدمات پر تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔