بدترین معاشی بحران کے پیش نظر سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے وزیر خزانہ کی اضافی ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکن وزیراعظم نے وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا، وہ جلد ہی نظرثانی شدہ بجٹ پیش کریں گے۔
سری لنکا اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکج پر اسٹاف لیول مذاکرات گزشتہ روز ختم ہوئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا بھارت سے 500 ملین ڈالر اضافی قرضہ حاصل کررہا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت سری لنکا کو 700ملین ڈالر مالیت کی 2 کریڈٹ لائنز فراہم کرچکا ہے۔