ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہاعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 79 پیسے مہنگا ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 200 روپے 14 پیسے سے بڑھ کر 200 روپے 93 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/kSlE4CqIYJ pic.twitter.com/CiDOHDYmJk
— SBP (@StateBank_Pak) May 23, 2022
مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت آنے کے بعد امریکی ڈالر اب تک 18 روپے سے زائد مہنگا ہو گیا جس کے باعث قرضوں کے بوجھ میں 2 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اُدھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوا اور نئی قیمت 201 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے۔