وزیر اعظم نےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تشکیل نو کر دی

کورونا کی قسم اومی کرون کے سب ویرینٹ کے پھیلائو کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کو ایک بار پھر فعال کر دیا گیا۔

وزیر اعظم نے قومی ادارہ صحت میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تشکیل نو کر دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام متعلقہ وزارتیں اور ڈائریکٹوریٹ اپنے کردار اور مقاصد کے مطابق این سی او سی کے آپریشنز میں معاونت کرتے رہیں گے۔

قومی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل این سی او سی کے امور کی صدارت کریں گے ۔ این سی او سی قومی سطح پر صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کی روک تھام، سراغ رسانی، نگرانی اور ردعمل پر کام کرے گا

این سی او سی تمام صوبوں اور علاقوں کے ساتھ ہم آہنگی کو آسان بنانے کے لئے اپنی کارروائیوں میں بھی توسیع کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ حکومت نے کورونا کیسز کی شرح کم ہونے اور ویکسی نیشن کی شرح میں اضافے پر این سی اوسی کو ختم کر کے ذمہ داریاں محکمہ صحت کو سونپ دی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں