فخر زمان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریزمیں ٹاپ اسکورر بننے کی خواہش

قومی کرکٹ ٹیم کےاوپنر فخر زمان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ٹاپ اسکورر ہونے کی خواہش کا عزم ظاہر کیا ہے۔

لاہور میں بیس مئی کو قومی ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان نے صحافیوں سے بات کرتےہوئے بتایا کہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی گرمی میں کھیلنے کے عادی توہیں تاہم باؤلرز کو تھوڑی مشکلات ہوتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے تیاریاں جاری ہیں اور خواہش ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاپ اسکورر بن جاؤں۔

قومی کرکٹر نے واضح کردیا کہ کرکٹ ٹیم کا سارا فوکس اس وقت ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے اورپروفیشنل کھلاڑی ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہوتے ہیں۔ فخر زمان نے کہا کہ ہمارے شائقین کرکٹ نے آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو بھی بہت سپورٹ کیا تھا اور طویل عرصے بعد کسی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا جو خوش آئند ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ قومی ٹیم کے کنڈیشننگ کیمپ میں بھاگ دوڑ زیادہ ہوتی ہے اورزیادہ تر فٹنس پر کام ہوتا ہے۔

چئیرمین پی سی بی سے متعلق فخر زمان نے کہا کہ رمیز راجہ نے ملاقات میں کافی سپورٹ کیا اور اچھی بات یہ ہے کہ رمیز راجہ نے معاوضہ بڑھانے کا کہا، معاوضوں کے بڑھنے سے ہماری کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں