طالبان کا خواتین ٹی وی اینکرزکو چہرہ ڈھانپنے کا حکم

کابل: افغان طالبان نے خواتین ٹی وی اینکرزکونشریات کے دوران چہرہ ڈھانپنے کا حکم دے دیا۔

حکام کے مطابق چہرہ ڈھانپنے کا حکم وزارت فضیلت سے آیا ہے، جو خواتین کے پردے سے متعلق حکم نامے کی ہی ایک کڑی ہے۔

تاہم حکم میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم حتمی ہے جس پرمزید بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ طالبان حکام نے اقتدار میں آنے کےبعد عندیہ دیا تھا کہ وہ خواتین پرماضی کی سخت پابندیوں کو نہیں دہرائیں گے اور پالیسی معتدل رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں