برطانوی شہری نے 36 گھنٹے جھولا جھول کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ شہری رچرڈ اسکاٹ نے ہفتے کی صبح 6 بج کر 10 منٹ پر ایک میدان میں جھولنا شروع کیا اور اتوار کی شام کو ختم کیا۔

اس دوران رچرڈ کو ہر گھنٹے بعد 5 منٹ کا وقفہ لینے کی اجازت تھی تاہم انہوں نے یہ وقفے ہر گھنٹے بعد نہیں بلکہ صبح 3 بجے مختصر نیند کرنے کیلئے استعمال کیے۔

رچرڈ اسکاٹ کا کہنا تھا کہ میری ٹانگوں کے اوپری حصے میں ہلکی سی تکلیف ہے لیکن اس کے علاوہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔ یہ ایک اچھا تجربہ رہا، میں کافی خوش ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں