چھ ہفتوں میں حکومت نے معیشت تباہ کر دی ، شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 6 ہفتوں میں ملک کی معیشت تباہ کر دی گئی ہے۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا کہ حکومت کو ایسی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے جنہوں نے 6 ہفتوں میں معیشت تباہ کر دی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی کارکردگی سے متعلق معیشت کےاعدادوشمار آئے ہیں اور اعدادوشمار دیکھنے کے بعد حکومت کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔ ہم ڈالر 182 روپے پر چھوڑ کر گئے تھے جو آج 200 روپے سے اوپر چلا گیا ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ یہ لوگ کس منہ سے بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کنفیوژ ہے انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ کرنا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لکژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی اچھی بات ہے یہ ہم نے بھی کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں