ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی سے پاکستانیوں کے دل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم انجری کا شکار ہوگئے۔
پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ جیولن تھرو کرتے وقت ان کے بازو میں تکلیف بڑھتی جارہی ہے، جس وجہ سے ان کا آپریشن لندن میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں، ورلڈ چیمپئن شپ اور کامن ویلتھ گیمز کے بعد ان کا آپریشن لندن میں کرایا جائے گا جس کیلئے غیر ملکی اسپورٹس سرجن اور اسپورٹس فزیو کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جنوبی افریقا میں ٹریننگ کے دوارن بھی ان کا اسپورٹس فزیو سے علاج کرایا تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے ورلڈ چیمپئن شپ اور کامن ویلتھ گیمز کیلئے جنوبی افریقا میں غیر ملکی کوچ کی نگرانی میں سخت ٹریننگ کی ہے۔