رانا مشہود نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہٹانے کا اشارہ دے دیا

رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہٹائے جانے کا عندیہ دیتے ہوئے رمیز راجہ کو خود مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔

لاہور میں صحافیوں سے بات کرتےہوئے رانا مشہود نے کہا کہ رمیز راجہ کو کردار کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود مستعفی ہوجانا چاہیے۔

لیگی رہنما نے واضح کیا کہ حکومت کو درپیش سیاسی مسائل کے باعث چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے بارے میں فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ اگلے چند ہفتوں میں نیا چیئرمین پی سی بی لگا دیا جائے گا۔

رانا مشہود نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو روزگار مہیا کرنے کے لیے ڈپارٹمنٹ اسپورٹس بحال کیے جا رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں