پاکستان کے نوجوان طالب علم نے کاغذی جہاز کی عالمی چیمپئن شپ جیت لی ہے۔
پاکستان کے نوجوان طالب علم رانا محمد عثمان سعید نے کاغذی جہاز کی عالمی چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا ہے۔
یہ مقابلہ آسٹریلیا کے شہر سالز برگ میں منعقد ہوا جس میں دنیا بھر سے لوگوں نے شرکت کی، اس مقابلے میں کاغذی جہاز بنانے اور اڑانے والے خواہشمند افراد نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا جبکہ شرکاء نے اے فور سائز کے مخصوص لال رنگ کے پیپر سے جہاز بنایا۔
یہ مقابلے تین مختلف کیٹیگریز میں منعقد کیے گئے تھے جن میں فاصلہ، ایئر ٹائم اور فضائی کرتب کی کیٹیگریز شامل تھیں جبکہ پاکستانی نوجوان نے فاصلے والی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔