قومی فاسٹ بالر محمد حسنین نے بائیو مکینک ٹیسٹ پاس کرلیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کےمطابق محمد حسنین کا گزشتہ ہفتے لمز یونیورسٹی میں بائیو مکینک ٹیسٹ لیا گیا۔انھوں نے پہلا بائیو مکینک ٹیسٹ پاس کرلیا ہے جبکہ دوسرے کا نتیجہ آنا باقی ہے۔
رپورٹ کے مطابق محمد حسنین کا بازو کا خم 15 ڈگری کے اندر آیا ہے اور اب پی سی بی جلد محمد حسنین کی رپورٹ آنے پر آئی سی سی سے رابطہ کرے گی۔
واضح رہے کہ محمد حسنین کے بالنگ ایکشن کودرست بنانے کے لیے کوچ عمر رشید نے بہت کام کیا ا اور محمد حسنین کا باولنگ ایکشن بھی تبدیل کروایا گیا۔
پاکستان کی طرف سے 8 ون ڈے انٹرنیشنل اور 18 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں مجموعی طور پر 29 وکٹیں حاصل کر نے والے محمد حسنین پاکستان سپرلیگ کےعلاوہ بگ بیش، کیریبین پریمیئر لیگ اور لنکن پریمئیر لیگ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔
بگ بیش کے گزشتہ سیزن میں ہی محمد حسنین کے بولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔
محمد حسنین نے رواں برس21 جنوری کو لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکنیک لیب میں ٹیسٹ دیا تھا جس میں ان کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار پایا تھا.