سابق وزیر اعظم عمران خان نے شیخ محمد بن زاید النہیان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پر میں شیخ محمد بن زاید النہیان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
متحدہ عرب امارات کاصدرمنتخب ہونےپر میں شیخ محمدبن زاید النہیان کودلی مبارکباد پیش کرتاہوں۔یہ انکی بصیرت ہی کانتیجہ ہےکہ متحدہ عرب امارات عالمی منظرنامےپر پہلےہی سےایک کلیدی اقتصادی وسیاسی کردارمیں ڈھل رہاہے۔بطوروزیراعظم میں نےذاتی طور پر انکی🇵🇰سےبرادرانہ محبت کامشاہدہ کیا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 15, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کی بصیرت ہی کا نتیجہ ہے کہ متحدہ عرب امارات عالمی منظر نامے پر پہلے ہی سے ایک کلیدی اقتصادی وسیاسی کردار میں ڈھل رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بطور وزیر اعظم میں نے ذاتی طور پر شیخ محمد بن زاید النہیان کی پاکستان سے برادرانہ محبت کا مشاہدہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کر گئے تھے، وہ 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے۔
شیخ خلیفہ زاید النہیان نے والد شیخ زاید بن سلطان النہیان کی وفات کے بعد یو اے ای کی قیادت سنبھالی تھی۔