کن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ تنسیخ نکاح دائر کرنے کے بعد شوہر پر مختلف الزامات عائد کررہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ کا نجی میڈیا کو دیا گیا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں دانیہ نے الزام عائد کیا کہ ’عامر لیاقت کوکین کا نشہ کرتے ہیں اور مجھے بھی بدتمیزی سے کہتے تھے کہ یہ نشہ تم بھی کرو ورنہ طلاق دے دوں گا لہٰذا میں عامر لیاقت کے سامنے نشہ کرنے کی ایکٹنگ کرتی تھی کیوں کہ میں اگر نشہ نہ کرتی تو وہ مجھ پر چلاتے تھے‘۔
دانیہ نے دعویٰ کیا کہ ’عامر لیاقت نے مجھے بتایا کہ جب میں نے طوبیٰ سے شادی کی تھی تو طوبیٰ نے مجھے اس نشے پر لگایا‘۔
دانیہ نے اس حوالے سے عامر لیاقت کی ویڈیوز کی موجودگی کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
نشے کی فراہمی سے متعلق دانیہ کا کہنا تھا کہ ’کوکین ان کو نوکر لاکر دیتے تھے، یہی نوکر ان کی نظروں میں مجھ سے زیادہ اہم تھے، عامر لیاقت اوون میں گرم کرکے نشہ بناتا تھا اور کارڈ کے ساتھ رگڑ تا تھا، وہ بس کوکین کوکین کرتے رہتے تھے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ میں نے نبھانے کی بہت کوشش کی لیکن عامر لیاقت کا نبھانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، مجھے شادی کے دوسرے دن بعد ہی پتا چل گیا تھا کہ یہ نشہ کرتے ہیں، میری والدہ بھی میرے ساتھ تھیں لیکن انہوں نے مجھ سے کہا کہ ہم انہیں سمجھائیں گے، ٹھیک ہوجائیں گے، والدین نے سمجھانے کی کوشش بھی کی لیکن وہ نہ سمجھے‘۔
دانیہ نے کہا کہ ’عامر لیاقت نہ نماز پڑھتے ہیں نہ قرآن، میں نے ان سے شادی اس لیے کی تھی کہ وہ عالم ہیں مجھے بھی دین سکھائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا‘۔
خیال رہے کہ حال ہی میں دانیہ شاہ نے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے شوہر سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔