بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹر کو دھمکی دینے پر صحافی پر پابندی عائد کر دی

بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی بی )نے صحافی بوریا مجمدار پر 2سال کی پابندی لگا دی ،بوریا محمدار نے بھارتی کرکٹروردھمان ساہا کو انٹرویو نہ دینے پر دھمکیاں دی تھیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق بی سی بی نے کرکٹر وردھمان ساہا کو دھمکی دینے والے صحافی بوریا مجمدار پر 2سال کی پابندی لگا دی ہے، اس دوران انہیں کسی بھی بھارتی کرکٹ گراونڈ میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی اور نہ ہی کوئی انٹرویو ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں