انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 42 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 185.45 سے بڑھ کر 185.87 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/x9GOoESSpQ pic.twitter.com/zwk5CZb8LR
— SBP (@StateBank_Pak) April 28, 2022
انٹر بینک کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔
آج کاروبار کے دوران ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 186 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 187 روپے پر پہنچ گیا ہے۔