ترک صدر رجب طیب اردگان سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر آج سعودی عرب کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
ترک صدر سعودی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے، ترک صدر دورہ سعودی عرب کے دوران ترکی کے ساتھ تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کریں گے۔
ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ رواں ماہ ترکی کی عدالت نے جمال خاشقجی کیس کو سعودی عرب منتقل کرنے کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔